Skip to main content

*رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں... ؟*


*1.   ایک دوسرے کو سلام کریں  - (مسلم: 54)*

*2.   ان سے ملاقات کرنے جائیں  - (مسلم: 2567)*

*3.   ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں ۔ - (لقمان: 15)*

*4.   ان سے بات چیت کریں  - (مسلم: 2560)*

*5.   ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں - (سنن ترمذی: 1924،  صحیح)*

*6.   ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں  - (صحیح الجامع: 3004)*

*7.   اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں  - (مسلم: 2162)*

*8.   اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں  - (ترمذی: 2485، صحیح)*

*9.   انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں  - (مسلم: 2733)*

*10.   بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)*

*11.   چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں  - (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)*

*12.   ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں  - (صحیح بخاری: 6951)*

*13.   اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں  - (صحیح بخاری: 6951)*

*14.   ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں  - (صحیح مسلم: 55)*

*15.   اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں  - (صحیح مسلم: 2162)*

*16.   ایک دوسرے سے مشورہ کریں  - (آل عمران: 159)*

*17.   ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں  - (الحجرات: 12)*

*18.   ایک دوسرے پر طعن نہ کریں  - (الھمزہ: 1)*

*19.   پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں  - (الھمزہ: 1)*

*20.   چغلی نہ کریں  - (صحیح مسلم: 105)*

*21.   آڑے نام نہ رکھیں  - (الحجرات: 11)*

*22.   عیب نہ نکالیں  - (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)*

*23.   ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں  - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)*

*24.   ایک دوسرے پر رحم کھائیں  - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)*

*25.   دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں  - (سورہ مطففین سے سبق)*

*26.   ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں  - (صحیح مسلم: 2963)*

*27.   نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو -*

*28.   طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں  - (التکاثر: 1)*

*29.   ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں  - (الحشر: 9)*

*30.   اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں  - (الحشر: 9)*

*31.   مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں  - (الحجرات: 11)*

*32.   نفع بخش بننے کی کوشش کریں  - (صحیح الجامع: 3289، حسن)*

*33.   احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں  - (آل عمران: 159)*

*34.   غائبانہ اچھا ذکر کریں - (ترمذی: 2737، صحیح)*

*35.   غصہ کو کنٹرول میں رکھیں  - (صحیح بخاری: 6116)*

*36.   انتقام لینے کی عادت سے بچیں  - (صحیح بخاری: 6853)*

*37.  کسی کو حقیر نہ سمجھیں - (صحیح مسلم: 91)

*38.   الله تعالیٰ کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں - (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)*

*39.  اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں - (ترمذی: 969، صحیح)*

*40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں - (مسلم: 2162)*

Source: Received as forward through WhatsApp.