-
*Every human wants "Success"*
*Always late in offering Namaz says a lot about your character and personality that you lack discipline, inner strength and faith and you are not trustworthy.*
*No one wants to be told or heard that they are unreliable or lack discipline. But actions speak louder than words and being late in prayer is the first warning that you are headed for constant procrastination in every aspect of your life.*
Hazrat Hasan Basri says: "When prayer becomes the least important thing for you, then what else is the most important thing for you? The more you improve your prayer, the better your life will be. You do not know that prayer is associated with prosperity and success. Come to prayer, come to success. How is it possible that you ask God for success? Do not arrive in time to fulfill the right of?”*
*If you are facing a delay in your affairs and social life, such as livelihood, marriage, work or health, then examine your prayer to see if you are not performing it late.*
*If we truly believe in Allah Subhanahu wa Ta'ala and Rasoolullah sallallaahu 'alayhi wa sallam that Allah wants to meet us through prayers 5 times a day, then we should take prayer very seriously. Because prayer is the ascension of a believer.*
*"And command your family members to pray and be steadfast in it yourself. We do not ask you for sustenance, (rather) We provide you sustenance, and the [best] end is for the pious." Qur'an)"*
——————
Urdu original message:
*ہر انسان " کامیابی" چاہتا ہے*
*نماز ادا کرنے میں ہمیشہ تاخیر آپ کے کردار اور شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتی ہے کہ آپ میں نظم و ضبط، باطنی قوت اور ایمان کی کمی ہے اور آپ قابلِ اعتماد نہیں ہیں۔*
*کوئی بھی اپنے بارے میں یہ نہیں کہنا یا سننا چاہتا کہ وہ قابلِ اعتماد نہیں ہے یا اس میں نظم و ضبط کی کمی ہے۔ لیکن اعمال الفاظ سے زیادہ بلند آواز میں بولتے ہیں اور نماز میں دیری پہلی انتباہ ہے کہ آپ اپنی زندگی کے ہر معاملے میں مسلسل تاخیر کی طرف جا رہے ہیں۔*
*حضرت حسن بصریؒ فرماتےہیں: "جب نماز ہی تمہارے لئے سب سے کم اہمیت کا حامل معاملہ بن جائے، تو پھر تمہارے لیے سب سے اہم معاملہ اور کیا ہے؟ جتنا تم اپنی نماز کی اصلاح کروگے، تمہاری زندگی درست ہو جائے گی۔ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ نماز کو فلاح اور کامیابی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ ’ حی علی الصلوٰۃ ، حی علی الفلاح ۔آؤ نماز کی طرف، آؤ کامیابی کی طرف۔‘ جب تم اللہ سے کامیابی مانگتے ہو، تو کیسے ممکن ہے کہ تم اس کے حق کو پورا کرنے کے لیے بروقت نہ پہنچو؟”*
*اگر آپ کو اپنے معاملات و معاشرت مثلاً روزی روٹی، شادی بیاہ، کوئی کام یا صحت میں تاخیر کا سامنا ہے، تو اپنی نماز کا جائزہ لیں کہ کہیں آپ اسے تاخیر سے تو نہیں ادا کر رہے ہیں؟*
*اگر واقعی میں ہمیں اللہ سبحانہ وتعالی اور رسول اللہ ﷺ پر ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ روزانہ 5 مرتبہ نمازوں کے ذریعے ہم سے ملاقات چاہتا ہے، تو ہمیں نماز کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ کیونکہ نماز مومن کی معراج ہے ۔*
*"اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور خود بھی اس پر ثابت قدم رہو۔ ہم تم سے رزق نہیں مانگتے، (بلکہ) ہم تمہیں رزق دیتے ہیں اور [سب سے بہترین] انجام تو تقویٰ والوں کا ہی ہے۔ (القرآن)”*
Source: received through WhatsApp message