- 🥀 _*بچوں کے بگڑنے کے ذمہ دار ہم خود*_ 🥀 ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کہتے ہیں ہمارا بچہ دوستوں میں رہ کر بگڑ گیا باہر کے ماحول نے اسے بگاڑ دیا بچہ جھوٹ بولے تو دوستوں نے سکھایا بدتمیزی کرے تو دوستوں نے سکھایا بچہ گالی دے تو دوستوں نے سکھایا ہے یقین جانیں یہ سوچ مکمل درست نہیں ہے در اصل کہیں نہ کہیں بچے کے بگڑنے کی سب سے اہم وجہ والدین کے اپنے فرائض کی عدم ادائگی ہوتی ہے جب شروع سے ہی بچے کی تربیت کو اہم فریضہ سمجھا جاتا ہے بچے کی پرورش کو اولین ترجیح دی جاتی ہے تو یہ بچہ دوستوں میں جا کر کبھی خراب نہیں ہوتا بلکہ دوستوں کی اصلاح کا سبب بنتا ہے بچہ پیدا ہوتے ہی دوستوں میں نہیں جا بیٹھتا پیدا ہوتے ہی اسکے دوست اسے لینے نہیں آجاتے پیدا ہوتے ہی آوارہ گردی شروع نہیں کرتا پیدا ہوتے ہی سگریٹ نہیں پکڑتا کم و بیش شروع کے دس سال تک بچہ مکمل والدین کے ساتھ اٹیچ ہوتا ہے اور یہی وہ دورانیہ ہے جہاں اکثر و بیشتر والدین عدم توجہ کا مظاہرہ کرتے ہیں بچہ جب پیدا ہوتا ہے تب اسکا دل و دماغ بلکل کورا کاغذ ہوتا ہے کہ جو دیکھے گا سنے گا وہ اس پر چھپتا چلا جائے گا اب ہم نے اس کاغذ پر کچھ نہیں لکھا...